بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، ہسپتال سے واپس روانہ 

بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، ہسپتال سے واپس روانہ 
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہوگیا,بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا تھا اور اب وہ واپس روانہ ہوگئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔

بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم اور وکلا کی ٹیم بھی اسپتال میں موجود تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی کا معدے اور خون کا ٹیسٹ لیا گیا اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی انڈو اسکوپی بھی کی گئی۔

اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز کی موجودگی میں چیک اپ اور ٹیسٹ ہوا۔بشری بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے بھی تصدیق کر دی۔مشعال یوسفزئی نے ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی کروائی جارہی ہے،عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیاجارہاہے۔

بشریٰ بی بی شفاء انٹرنیشنل ہاسپٹل کے شفاء میڈیکل سنٹر میں ہیں جہاں اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی نفری اور  زنانہ پولیس کی بھاری نفری بھی  بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی کیلئے موجود ۔ 

Ansa Awais

Content Writer