عمران خان کوملنے والے تحائف کی تفصیل فراہم کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ

 عمران خان کوملنے والے تحائف کی تفصیل فراہم کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریماکس میں کہا،لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں، وزیراعظم آفس وہیں رہتا ہے،جو بھی تحفہ دیا جاتا ہے وہ اس آفس کا ہوتا ہے، گھر لے جانے کے لیے نہیں،  گزشتہ 20 سال کے تحائف کو بے شک اسی طرح دیکھ لیں ،بیرون ملک سے ملے تحائف کوئی گھر لے گیا ہے تو واپس لیں، اگر کوئی آئینی تشریح اس پر کرنی ہے تو ہم کر دیں گے۔

انفارمیشن کمیشن نے کہا تحائف کی معلومات شہری کو دیں تو دے دیں، آپ ہدایات لیں لیکن تب تک انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل کریں،  ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی عدالت سے استدعا کی کہ تحائف سے متعلق مستقل پالیسی پر ہدایات لینے کی مہلت دیں۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات لینے کیلئے2 ہفتے کی مہلت دے دی۔