زمین کا عالمی دن،دی سٹی سکول میں زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

زمین کا عالمی دن،دی سٹی سکول میں زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: زمین کا علامی دن، دی سٹی سکول راوی کیمپس میں زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب ، بچوں نے ٹیبلوز اورگیت پیش کیے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق جوہرٹاون میں واقع دی سٹی سکول راوی کیمپس میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں ریجنل کوآرڈنیٹر سیمی لالیکا نے خصوصی شرکت کی ۔

 سیمی لالیکا کا کہنا تھا کہ زمین کو محفوظ بنانے کیلئے اسے آلودگی سے پاک رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس لئے ہمیں حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہئیں ۔

 انھوں نے مزید بتایاکہ ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا مقصد بچوں کو زمین کی اہمیت بارے آگاہی دینا تھا ۔ تقریب کے اختتام پر بچوں نے ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے تیار کیے گئے ٹیبلوز اور گیت پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں:چائنیز سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کو شاہانہ سہولیات دینے کا فیصلہ 

 دوسری جانب  پنجاب یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن منجمنٹ اور پنجاب یونیورسٹی لائبریری کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا۔جس میں شخصیت کو نکھارنے میں مطالعہ کے کردار پر مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں پنجاب یونیورسٹی اورنٹل کالج کے پرنسپل فخر الحق نوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کتاب بینی کی اہمیت کے بارے میں شرکاء سے خطاب کیا۔

سیمینار میں سپیکرز نے کہا کہ کتابیں انسان کی شخصیت سازی میں راہیں ہموار کرتی ہیں ۔سیمینار میں پنجاب کمیشن آن وومن کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ وقار،مشہور شاعر رحمان فارس نے بطور سپیکر شرکت کی۔چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون اور ڈاکٹر کنول نے پنجاب یونیورسٹی میں کتاب بینی کے حوالے طلباء و طالبات کو غور کرنے کی تلقین کی۔

سیمینار میں پنجاب یونیورسٹی کے کتاب دوست طلباء و طالبات میں بک لوور ایوارڈ تقسیم کیے گئے اور مہمانان کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا.