چائنیز سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کو شاہانہ سہولیات دینے کا فیصلہ

چائنیز سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کو شاہانہ سہولیات دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا احسن اقدام، مختلف سائٹس پر کام کرنیوالےاہلکار و افسران کو سہولیات دینے کافیصلہ۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے اہم فیصلہ کر لیا۔مختلف سائٹس پر کام کرنیوالےاہلکار و افسران کو سہولیات دی جاہیں گی۔ چائنیز کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کیلئے موبائل بیرکس ،موبائل ورکس کنٹینرز تیار کر لیے گئے۔

علاوہ ازیں ائیرکنڈیشنزموبائل بیرکس اورو رکس کنٹینرزمختلف سائٹس پر بھجوائے جائیں گے۔ ڈی آئی جی فیصل رانا کا کہنا تھا کہ  موبائل ورکس کنٹینرز میں اہلکار کام بھی کر سکیں گے۔ موبائل بیرکس میں رہائش اختیار کریں گے۔ ایک وقت میں 15اہلکار ورکس کنٹینرز میں کام کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی عروج پر پہنچ گئی 

 واضح رہے کہ ایک موبائل ورکس اور بیرکس کنٹینرکی تیاری میں 25لاکھ روپے خرچہ ہوا۔