کراچی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے: وسیم اختر

کراچی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے: وسیم اختر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) میئر کراچی وسیم اختر لاہور پہنچ گئے، لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے ائیر پورٹ پر  ان کا استقبال کیا، وسیم اختر کہتے ہیں کہ لاہوریوں کی مہمان نوازی ہمیشہ مثالی رہی ہے۔

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر قومی ائیر لائن کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ پہنچے، جہاں مئیر لاہور کرنل (ر) مبشیر جاوید اور ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ ائیرپورٹ سے مئیر کراچی مناواں ہسپتال روانہ ہوگئے جہاں پہنچنے پر وسیم اختر کے روایتی استقبال کیلئے گھوڑوں کے رقص کا اہتمام کیا گیا۔

مناواں ہسپتال میں سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ لاہوریوں کی مہمان نوازی ہمیشہ مثالی رہی ہے، مناواں ہسپتال میں عوامی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو اختیارات مل جائیں تو بہتر خدمت ہوسکتی ہے،ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھانا چاہیئے۔

بعد ازاں مئیر کراچی وسیم اختر نے میئر لاہور مبشر کرنل ریٹائرڈ کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی  کی،مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ لاہور کی صفائی اور ترقی دیکھ کر دلی خوشی ہو رہی ہے، ہم کراچی سے روزانہ تیرہ ہزار ٹن کچرا اٹھاتے ہیں مگر ابھی بھی بہت بہتری کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہاکہ کراچی میں جاری لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کے معاملے کے حل کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔