مریم مظہر:سورج کی تیز کرنوں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور فضائی آلودگی کے باعث آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا، جہاں آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے۔