ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج اور کل موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

آج اور کل موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جمعہ (رات موسم  کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم  جنوب مشرقی سندھ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ  میدانی علاقوں میں گرم رہے گا ۔ اسلام آباد اور گردونواح   میں موسم  خشک   جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  خشک  رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور خشک  جبکہ مری گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک  جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک  رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر  اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔