ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری،وجہ کیا؟

لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری،وجہ کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 235 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 290 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید برآں، ذرائع کا کہنا ہے کہ 109 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 181 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔