ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  وقاص احمد:اکبری گیٹ، شاہدرہ ٹاؤن اور مصری شاہ پولیس نے جنسی درندگی کے واقعات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے آٹھویں جماعت کے طالب علم سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فیضان اور عمان کافی عرصے سے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا رہے تھے۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان نے گھر آئے 13 سالہ ہمسائے کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔

ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان شاہ زیب سلیمان اور جواد نے بچے کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کی۔

مصری شاہ پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم حسن کو بھی گرفتار کر لیا۔