ثمرہ فاطمہ:سفاری زو میں نیل گائے کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے.
ذرائع کے مطابق سفاری زو میں نیل گائے کی مجموعی تعداد 8 سے بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق دونوں ننھے بچوں کی خصوصی نگہداشت جاری ہے اور ان کی صحت و خوراک پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔