سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں وزراء نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔