ویب ڈیسک: ایک اورہنسانے والارلاگیا،پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کرگئے۔
ملک آصف اقبال کو دل کادورہ پڑاجوجان لیواثابت ہوا،ان کے اچانک انتقال کی خبر نے شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑا دی،وہ طویل عرصے سے تھیٹر کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنے منفرد اندازِ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا,اپنے کیریئر کے دوران متعدد اسٹیج ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، ان کی اداکاری میں برجستگی اور مزاح نمایاں تھا، جس کی بدولت وہ تھیٹر کے شائقین میں بے حد مقبول رہے۔
ان کے ساتھی فنکاروں، مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے،فنکاروں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔