ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھ افریقہ سے 12 وی وی آئی پی مہمانوں کی لاہور آمد

Lahore Safari Zoo, South African Geraph , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  جنوبی افریقہ سے منگوائے گئے 12 خوبصورت زرافے لاہور سفاری پہنچ گئے۔ نایاب زرافوں کو کچھ دن بعد  سفاری زو اانے والے بچوں، بڑوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس وقت وہ الگ تھلگ اقامت گاہ پر  لازمی کورنٹینا کی پندرہ روزہ مدت گزار رہے ہیں۔

 کورنٹینا کی مدت مکمل کرنے کے بعد  ان زرافوں کو زو کی سیر کیلئے آنے والے بچوں اور بڑوں کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

سفاری زو اور لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے نئے مہمانوں کی اقامت گاہ پر گرمی کم سے کم رکھنے کے لئے خاص انتظامات کئے ہیں۔ زرافوں کی اقامت گاہ پر خاص طور سے بنوائے جمبو سائز ائیر کولر  چوبیس گھنٹے چل رہے ہیں۔ 

خوبصورت زرافوں سے ملنے کے منتظر بچوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں کیونکہ لاہور سفاری پہنچنے کے بعد یہ زرافے ماحول سے آسانی سے ہی ایڈجسٹ ہو گئے ہین اور بالکل صحت مند ہیں البتہ دیکھنے سے وہ تھوڑے اداس دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اپنے اصل ماحول سے دور ہیں اور ابھی یہاں بچے بھی ان کے نزدیک نہین جا سکتے جن سے مل کر ان زرافوں کو گھر کی یاد بھول جائے۔

لاہور سفاری زو کی انتظامیہ کو یقین ہے کہ بہت کوششیں کر کے قطر ائیر لائنز کی خصوصی فلائٹ سے جنوبی افریقہ سے قطر اور وہاں سے کراچی پہنچائے جانے والے یہ نازک اندام خوبصورت زرافے لاہور سفاری زو کی سب سے خاص اٹریکشن بنیں گے۔

ان 12  زرافوں کو  کراچی سے لاہور لانے کے لئے 40 فٹ کے کینٹینر میں خاص تبدیلیاں کی گئیں۔ انہیں بہت سست سفر کر کے حفاظت کے ساتھ لاہور لایا گیا۔   لاہور سفاری زو مین انہیں خصوصی اہتمام سے بنائے گئے شیڈ میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں ٹمپریچر  کو چوبیس گھنٹے کنٹرول میں رکھنے کے لئے خاص طور سے بنوائے گئے جمبو سائز ائیرکولر چلتے ہیں۔

نئے مسکن میں کورنٹینا کی مدت گزارنے کے بعد ان میں سے 9 زرافے سفاری زو  میں ہی رہا کرین گے اور 3  زرافے مال روڈ پر واقع لاہور زو چلے جائیں گے۔

 فی الحال ماہرین ان مہمان زرافوں کی خوراک، صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی اچھے سے دیکھ بھال  کی جا رہی ہے تاکہ انہیں گھر کی یاد کم کم آیا کرے۔

 قرنطینہ مکمل ہوتے ہی انہیں لاہور سفاری کے خاص طور سے بنائے گئے تقریباً  قدرتی ماحول میں تقریباً  آزاد  چھوڑ دیا جائے گا۔


زرافوں کے درآمد کنندہ اویس امین کے مطابق یہ زرافے قرنطینہ مکمل کرکے آئے ہیں۔ تاہم انہیں مزید 21 سے 28 دن نگرانی میں رکھا جائے گا۔

اویس امین کے مطابق مہمان زرافوں کے لیے  لاہور سفاری میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہیں دانہ اور گھاس فراہم کی جا رہی ہے۔ بڑے انڈسٹریل فینز اور واٹر پیڈ نصب کیے گئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ایئر کنڈیشنر بھی لگائے جائیں گے۔
وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مستقبل میں ہاتھی، دریائی گھوڑے اور گینڈے کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے نایاب جانور بھی پاکستان منگوانے کی منصوبہ بندی جا ر ی ہے۔