ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نون لیگیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو رہائی مل گئی

نون لیگیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو رہائی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) نون لیگیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف ,مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے انہیں  رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں کا فیصلہ آگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں شخصیات کی سزائیں معطل کرکے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

 ٹی وی سکرین پر پورے تین بجے عدالتی فیصلے کی خبر چلی تو ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی نون لیگی رہنما اور کارکن خوشی سے نہال ہوگئے۔ شیر، شیر اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی شروع ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر جہاں تمام قائدین خوش ہیں وہیں سابق وزیراعظم کے بھائی میاں شہبازشریف نے بھی فیصلے کاخیرمقدم کیا۔انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پرقرآن پاک کی آیت شیئر کی ہے جس کا ترجمہ ہے کہ اور کہہ دو حق آگیا اور باطل مٹ گیا،  بے شک باطل مٹنے کے لیے ہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت  کے جج محمد بشیر نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال قید ، مریم نواز کو 7 سال قید اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید  اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

یادرہے کہ  نواز شریف اور مریم نواز نے 13 جولائی کو لندن سے واپس پاکستان آکر گرفتاری دی تھی بعدازاں تینوں نے سزاؤں کے خلاف 16 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer