(سٹی42) مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ، کیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت منظور ہوگئی. عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ، سٹی عدالت نے کیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے بھی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت ہوگئی ہے جس کے بعد وہ دنوں ایک ساتھ ہی کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رہنما خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر سمیت دیگر اراکین نے مزار قائد کی تقدس کی پامالی کے خلاف تھانہ بریگیڈ کے باہر احتجاج کیا،مزار قائد کے تقدس پامالی کا مقدمہ قائد اعظم مزار پروٹیکشن اینڈ مینٹیننس آرڈیننس 1971 کے تحت بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا۔
مدعی وقاص احمد خان کا کہناتھا کہ مزار قائد کے تقدس کی پامالی، قبر کی بے حرمتی، مزار کے احاطے میں سیاسی نعرے، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی گئی،مقدمے میں مریم نواز،کیپٹن صفدر سمیت 200 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مقامی پولیس نے تحقیقات کا جائزہ لینے کے لئے کیپٹن صفدرکو نجی ہوٹل سےگرفتار کرلیا،کیپٹن صفد کی گرفتاری کے بارے اطلاع مریم نوازنے ٹویٹ کے ذریعے سے دی، مریم نواز کا کہناتھاکہ پولیس نے ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کرکیپٹن صفدر کو گرفتارکیا،کیپٹن صفدرووٹ کوعزت دو، مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگاتے پولیس موبائل میں بیٹھ، انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا تھا۔
کیپٹن (ر) صفدر کی عدالت پیشی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا۔ اس دوران لیگی کارکنان کی کثیر تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی۔ پولیس نے سخت سیکیورٹی میں کیپٹن (ر) صفدر کو سٹی کورٹ پہنچایا جہاں انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
Police broke my room door at the hotel I was staying at in Karachi and arrested Capt. Safdar.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 19, 2020
کراچی ہوٹل کا کمرہ توڑ کر کپٹین صفدر ,صاحب کو گرفتارکیا گیا pic.twitter.com/OksabWLDvp
— Zeshan Malik (@ZeshanMalick) October 19, 2020