ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادکشمیر میں فیصل راٹھور کی برق رفتار کابینہ نےکام شروع کردیا

Azad Kashmir Government, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آزادکشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی کابینہ بن گئی، وزیروں کو محکمے مل گئے، ان کے پاس کام کرنے کے لئے نو مہینے ہیں۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلہ کے مطابق حکومت پیچھے ہٹ جائے گی اور نیا الیکشن ہو گا۔ 
 آزاد کشمیر  کے وزیراعظم فیصل راٹھور نے اپنی کابینہ کے وزراء کو محکمے دے دیئے ہیں۔ وزرا نے آج سے ہی کام کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ وقت تھوڑا ہے اور کام بہت!

پیپلز پارٹی حکومت کے وزرا اور ان کے محکمے

 میاں عبدالوحید کو سینئر وزیر بنایا گیا ہے اور ان کو  محکمے: قانون اور پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈیپارٹمنٹ دیئے گئے ہیں۔

سید بازل نقوی — محکمہ صحت 

جاوید ایوب — وزارتِ جنگلات

 چوہدری رشید — وزارتِ خزانہ (فنانس) 

دیوان علی — محکمہ تعلیم (سکولز) 

رفیق نیئر — وزارتِ اطلاعات و آئی ٹی 

علی شان سونی — وزارتِ خوراک 

 جاوید بڈھانوی — وزارتِ بحالیات و زراعت 

 قاسم مجید — وزارتِ منصوبہ بندی و لینڈ ریونیو

یاسر سلطان — وزیر ہاؤسنگ 

چوہدری ارشد — وزیر برقیات (پاور) 

ضیاء القمر — وزارتِ تعمیراتِ عامہ (P.W.D) 

 فہیم ربانی — وزارتِ سیاحت و انڈسٹریز

 محمد حسین — وزیر عشر و زکوٰة 

اخلاق مال — محکمہ مال (Revenue/Excise) 

 ملک ظفر — وزارتِ تعلیم (کالجز)

 عامر یسین — وزارتِ لوکل گورنمنٹ 

احمد صغیر — جیل خانہ جات (Prisons) 

 فہد یعقوب — وزارتِ سپورٹس، یوتھ و کلچر 

آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت اس صدی کے دوران پہلی مرتبہ آئی ہے۔ آج بننے والی کابینہ کے وزیروں کو کام کرنے کے لئے صرف نو ماہ کی مہلت ملی ہے۔ پارٹی قیادت نے نیا الیکشن نو ماہ بعد کروانے کے فیصلے کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے۔ ان  9 مہینوں کے دوران کشمیر میں مسائل کے انبار کو کم کرنے، اصلاحات کی بنیادیں ڈالنے اور نئے کشیمیر کی عمارت تعمیر کرنے کا آغاز کر کے پیپلز پارٹی الیکشن مین جائے گی اور کشمیری عوام سے مینڈیٹ لے کر واپس آئے گی۔

آج ہی فیصل راٹھور کابینہ کے وزراء نے محکمے سنبھال کر سرکاری امور کی باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے تمام وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس ضمن مین اپنی ٹیم کو   پرائم منسٹر ہاؤس اور اسلام آباد مین وفاقی حکومت سے ہر طرح کا درکار تعاون فوری طور پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

کابینہ کے آئندہ اجلاس میں محکموں کی ترجیحات طے کی جائیں گی۔