ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علما کا اسلام آباد ، راولپنڈی میں یکساں اوقات اذان ونماز کے نفاذ پر اتفاق

علما کا اسلام آباد ، راولپنڈی میں یکساں اوقات اذان ونماز کے نفاذ پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں نظام صلوٰۃ کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں۔

 وفاقی وزارت مذہبی امور کے نظام صلوٰۃ سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جڑواں شہروں کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت پر اذان اور باجماعت نماز کی ادائیگی ہوگی۔

 اس بارے میں جلد ہی اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر بھی جاری کیا جائے گا، نماز جمعہ کے خطبہ کے موضوع کے حوالے سے علمائے کرام نے فہرست تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علما کرام نے جڑواں شہروں میں یکساں اوقاتِ اذان ونماز کے نفاذ اور خطباتِ جمعہ کے موضوعات کی فہرست تیار کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

 خطبات جمعہ اتحاد امت، اصلاح معاشرہ، نوجوان نسل کی رہنمائی کے لئے ہوں گے، مساجد کے انتظام و انصرام اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی مشترکہ طور پر سفارشات تیار کی جائیں گی۔

ان سفارشات پر عملدرآمد کی نگرانی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کی جائے گی، نظام صلوٰۃ کو موثر بنانے کے لئے قانون سازی بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔