ڈولفن اہلکاروں پر مبینہ تشددکا ڈراپ سین، ویڈیو منظر عام پر آگئی

ڈولفن اہلکاروں پر مبینہ تشددکا ڈراپ سین، ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ڈولفن اہلکاروں کا شہریوں پر تشدد کےواقعے پر ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے نوٹس لے لیا، ایس پی ڈولفن نے تشدد کرنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ میں ڈولفن اہلکاروں نےدکاندار اور شہریوں پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، اہلکاروں نے دکان بندکرنے کا بھی کہا،اہل علاقہ اور دکانداروں نے اہلکاروں کے تشدد کے بعد ٹیم پر تشدد کیا، ایس پی ڈولفن نے نوٹس لیتے ہوئےدونوں اہلکاروں نوید اور قمر کو معطل کر دیا، ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملنے والی اطلاعات کے مطابق ساندہ کے علاقے بند روڈ پر  ڈولفن فورس نے نوجوانوں کو ون ویلنگ سے روکنے کی کوشش کی تو ون ویلرز نے ڈولفن اہلکاروں پر دھاوا بول دیا،اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وردیاں پھاڑ دیں اورسرکاری موٹر سائیکلیں بھی توڑ دیں،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہناتھا کہ ڈولفن اہلکاروں پر تشدد کرنے والے دو سو سے زائد ون ویلرز اور علاقہ مکینوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer