سٹی 42 : چاند نظر آنے کی شہادت کی تصدیق کیسے کی جاتی ہے؟ اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔
چاند کی شہادت کی تصدیق باقاعدہ اور محتاط عمل ہے۔ شہادت کی تصدیق میں شرعی اصول اور سائنسی معلومات دونوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ چاند دیکھنے کا دعویٰ کرنے والا اپنی شہادت مقامی کمیٹی یا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کو آگاہ کرتا ہے۔ یہ شہادت فون، تحریری بیان یا خود حاضر ہو کر دی جا سکتی ہے۔
گواہ کی جانچ پڑتال محتاط اور سائنسی طریقے سے کی جاتی ہے، گواہ سے چند اہم سوالات پوچھے جاتے ہیں، پوچھا جاتا ہے کہ چاند کہاں اور کس وقت دیکھا؟، چاند کس سمت میں دیکھا؟، چاند کی شکل اور پوزیشن کیا تھی؟، اکیلے دیکھا یا کسی اور نے بھی چاند دیکھا؟ ۔ اس کے علاوہ گواہ کا دیانتدار اور قابلِ اعتماد ہونے کابھی جائزہ لیا جاتا ہے۔
زونل رویت ہلال کمیٹیاں شہادت کی تصدیق کرکے کمیٹی کو اگاہ کرتی ہیں۔