ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر زرداری نے اہم ترمیمی بلز، تقرری، سول اعزازات،سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دیدی

صدر زرداری نے اہم ترمیمی بلز، تقرری، سول اعزازات،سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دیدی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم ترمیمی بلز، تقرری، سول اعزازات کی منظوری اور سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دے دی۔

 صدر مملکت نے متعدد قانون سازی کے اقدامات، ایک اہم تقرری، سول اعزازات کے اجرا اور سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دی ۔

 منظور کیے گئے قانون سازی اقدامات میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2026، اخباری ملازمین (شرائطِ ملازمت) ترمیمی بل 2026، زکوٰۃ و عشر (ترمیمی) بل 2026، قومی آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026، پاکستان نام و نشانات (روک تھام و غیر مجاز استعمال) ترمیمی بل 2026، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔

 صدر مملکت نے بلوچستان کے کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے رکن کے طور پر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

 صدر نے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی ہے۔

 صدر مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ہے۔