سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس پر ایک اور حملہ رپورٹ ہوا ہے، اس حملے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید ہوگیا، گولی لگنے سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی پر فائنرگ کا واقعہ نوشہرہ میں خشکی روڈ پر ہوا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی الیاس خان شہید ہوگئے۔
شہید الیاس خان تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تعینات تھے، ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ گولی لگنے سے ان کی گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں ادا کی گئی۔
جنازہ میں پولیس، آرمی، ضلعی انتطامیہ ، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید کی تدفین آبائی علاقے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
گزشتہ کئی روز سے خیبر پختونخوا میں پولیس پر تواتر کے ساتھ دہشتگرد حملے ہو رہے ہیں۔