ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے نے پارکوں میں تقریبات کیلئے بکنگ فیس میں اضافہ کردیا

پی ایچ اے نے پارکوں میں تقریبات کیلئے بکنگ فیس میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب:  پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) نے شہر کے پارکوں میں تقریبات کیلئے بکنگ فیس میں اضافہ کر دیا ہے ۔

فنکشن فیس میں اضافہ سے قبل پارکوں کی فنکشن فیس 5 ہزار روپے یومیہ سے 7 ہزار روپے یومیہ تھی۔اب فنکشن فیس میں اضافے کے بعد یہ فیس 8 ہزار 700 روپے یومیہ سے 12 ہزار روپے یومیہ تک ہو گئی ہے۔

نئی پالیسی اور دینی پروگرامز کے تحت پی ایچ اے نے پہلی مرتبہ نعتیہ محافل اور دینی پروگرامز کے لیے بکنگ فیس متعارف کرائی ہے جس کے مطابق فیس کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا۔

 پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 25ویں اجلاس میں اس اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ اس سے قبل مالی سال 2023-24 میں بھی پارکوں کی فیس میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ اب مالی سال 2024-25 کے لئے مزید 10 فیصد اضافہ کیا گیا ۔

مذہبی تقریبات پر بھی اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ۔ محفل میلاد، نعت خوانی اور چہلم جیسی تقریبات جو پہلے پارکوں میں بغیر کسی فیس کے منعقد کی جا سکتی تھیں اب ان پر بھی کل فیس کا 50 فیصد وصول کیا جائے گا۔

پی ایچ اے نے شہر کے پارکوں کی ذمہ داری کارپوریٹ سیکٹر کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی ایچ اے حکام کی تجاویز منظور کر لی گئی ہیں۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی ایچ اے کے تحت پارکوں کی مینجمنٹ اور مینٹی ننس کے لیے نئی پالیسی کے نفاذ کی منظوری دی۔ نئی پالیسی کے تحت پارکوں کی دیکھ بھال کا کام کسی کارپوریٹ گروپ یا کاروباری کمپنی برانڈ کی ذمہ داری ہوگی۔

یاد رہے کہ اس طریقہ کار  سے پی ایچ اے ایک پارک کو کم سے کم دس سال کے لیے ایگریمنٹ کے ذریعے کارپوریٹ گروپ یا کمپنی کے سپرد کر سکے گا.