ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔