سن گلاسز، کیپ اور رومال پہننے تیندوا ’’مارگو‘‘ اب اسلام آباد کی پہچان ہوگا

سن گلاسز، کیپ اور رومال پہننے تیندوا ’’مارگو‘‘ اب اسلام آباد کی پہچان ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کا سیاحتی لوگو جاری کرنے کا فیصلہ، سن گلاسز، کیپ اور رومال پہننے تیندوا ’’مارگو‘‘ اب اسلام آباد کی پہچان ہوگاجس کوسی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد کا ماسکوٹ متعارف کروانے کی منظوری دیدی ہے۔

معدومیت کے خطرے سے دوچار ایشیائی تیندوے کو ماسکوٹ ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کا سیاحتی لوگو ’’مارگو‘‘ مارگلہ پہاڑیوں سے اخذ کیا گیا ہے، مارگو کو اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں، سیاحتی مقامات پر لگایا جائے گا۔

مارگو کو اسلام آباد کے تمام بڑے پارکس، میٹرو اسٹیشنز ،پاک چائنا سینٹر، کنونشن سینٹر، مارگلہ ٹریلز ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں اور ثقافتی اداروں پر لگایا جائے گا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق مارگو اسلام آباد کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے لانچ کیا جائے گا، دیگر عالمی شہروں کی طرح اسلام آباد کی بھی ایک پہچان ہوگی،اس سیاحتی لوگو کے ذریعے عالمی سطح پرمارگلہ پہاڑیوں کو فروغ دیا جائے گا اور  معدومیت کا شکار تیندوے کی بقا کیلئے کوششیں بھی اجاگر ہوں گی۔