عمران خان نے ایک اور بڑا اعلان کردیا

عمران خان نے ایک اور بڑا اعلان کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان  نے گھر  پر سرچ آپریشن اور  عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ  آج میرےگھرپرحملہ سب سے پہلے توہین عدالت تھا، ہم نےاتفاق کیا تھا سرچ وارنٹ کیلئے ایس پی ہمارےایک فرد سے رابطے میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت گیٹ توڑا، درخت اکھاڑ پھینکے، کس قانون کے تحت وہ گھر میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر گھسے؟ یہ سب اس وقت کیا گیا جب میں اسلام آباد عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو کہ مکمل طور پرغیرسیاسی خاتون ہیں، یہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی خلاف ورزی ہے، میں اس توہین کے معاملے، گھر کے تقدس کی پامالی اور گھریلو عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لےجا رہا ہوں۔