سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” پر دستخط کی مبارکباد دی ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ایران-امریکا مذاکرات میں اہم ثالثی کردار ادا کیا۔
اسحاق ڈار کی جانب سے مذاکرات کے اگلے مرحلے کے آغاز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ امید ہے مذاکراتی عمل کامیابی سے آگے بڑھے گا اور مثبت نتائج برآمد ہوگے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی تعمیری اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے لبنان میں اسرائیلی جنگ بندی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا (22 ایرانی عملے کے افراد امریکا کی کارروائی میں زیر حراست آئے تھے)۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی واپسی کیلئے ٹرانزٹ انتظامات پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔