ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول 225 روپے فی لیٹر کیا جائے، قیمتوں میں کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے: حافظ نعیم الرحمان

پٹرول 225 روپے فی لیٹر کیا جائے، قیمتوں میں کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے: حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر تک لائی جائے اور اس پر کسی قسم کی لیوی عائد نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آئندہ تین سال کے لیے منجمد کیا جانا چاہیے تاکہ صنعتی شعبے کا اعتماد بحال ہو اور کاروباری سرگرمیوں کو استحکام مل سکے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ توانائی کے اخراجات میں کمی سے ملکی مصنوعات عالمی منڈی میں بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں گی، جس سے برآمدات اور معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی 28 فروری کی سطح پر واپس لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔