ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار 21 جون کو مصر میں آر-4 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اسحاق ڈار 21 جون کو مصر میں آر-4 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 21 جون 2026 کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے آر-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے، جس میں مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران خطے کی تازہ صورتحال، امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آر-4 کے گزشتہ اجلاسوں میں طے پانے والے نکات کی روشنی میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورہ مصر کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے دوطرفہ مشاورت بھی کریں گے، جس میں پاکستان اور مصر کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تعلیمی تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔