ویب ڈیسک: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف گرڈ اسٹیشنز پر ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے باعث جون کے بقیہ دنوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پشاور، نوشہرہ اور مردان کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
پیسکو کے مطابق 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک زائن تارا، شاہی باغ ایکسپریس، حسن گڑھی، شاہی باغ، راشد آباد اور شامی روڈ فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔ اسی دوران پی اے ایف بیس گرڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر بھی 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی بندش رہے گی، جس سے نیو بڈھ بیر، مشو گاگر، بلدھیر، سربند، شیخان، شہاب خیل اور اے ڈبلیو ٹی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔
راجڑ گرڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں 22 جون کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی معطل رہے گی، جبکہ پبی گرڈ اسٹیشن سے وابستہ عجب گھر فیڈر پر 22 سے 27 جون تک روزانہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
نوشہرہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن سے منسلک فیڈرز پر بھی 22 سے 27 جون تک روزانہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔
مردان میں 20، 21، 27 اور 28 جون کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک مختلف فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔ متاثرہ فیڈرز میں شاہ ڈھنڈ، کرنل جواد خان شہید، تاوس بابینی، رورل ون، رورل ٹو، گڑھی کپورہ، لاسن ٹوبیکو فیکٹری، نیو پر ہوتی، جگن ناتھ، تورو، نیو بغدادی، بالا گڑھی، گڑھی دولت زئی، عیدگاہ، ڈنڈ بابا، دوران آباد، شنکر، گجو خان اور مالاکنڈ روڈ شامل ہیں۔
پیسکو انتظامیہ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ امور کی پیشگی منصوبہ بندی کریں اور پانی سمیت ضروری اشیا کا ذخیرہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔