ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب:گرمی کی تعطیلات میں توسیع،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب:گرمی کی تعطیلات میں توسیع،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے غیر رسمی تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 30 جون تک بڑھا دی ہیں۔

محکمہ کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق اب تعلیمی سرگرمیاں یکم جولائی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

حکام کے مطابق تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ محرم الحرام کے انتظامات اور موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 15 جون تک کیا گیا تھا، تاہم نئی ہدایات کے تحت تعطیلات کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں 16 ہزار سے زائد غیر رسمی اسکول محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے تحت کام کر رہے ہیں۔