ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی متوقع ہے :اسحاق ڈار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی متوقع ہے :اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات جلد پاکستان میں نظر آئیں گے اور آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تقریباً 59 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق خطے میں سفارتی پیش رفت، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی پیش رفت نے عالمی توانائی مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس عمل میں اہم سفارتی کردار ادا کیا، جبکہ ابتدائی طور پر معاہدے پر دستخط جنیوا میں ہونا تھے تاہم بعد ازاں اس میں تبدیلی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض انتظامی اور سفارتی وجوہات کے باعث شیڈول میں رد و بدل ہوا، جبکہ محرم الحرام کے باعث خطے کی قیادت بھی مختلف مصروفیات کا شکار ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں استحکام اور قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستانی عوام تک منتقل کیے جائیں گے اور حکومت اس حوالے سے ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں حتمی کمی کا اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، تاہم اسحاق ڈار کے بیان کے بعد عوام میں بڑے ریلیف کی توقع بڑھ گئی ہے۔