ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داخلوں میں مبینہ بے ضابطگی، پیف حکام نے بیان حلفی طلب کرلیا

داخلوں میں مبینہ بے ضابطگی، پیف حکام نے بیان حلفی طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( پیف) کے پارٹنر اسکولوں میں ہزاروں طلباء کے ڈوپلیکیٹ داخلوں کے اندراج کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے باعث حکومتی فیس کی مبینہ طور پر دوگنا وصولی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض اسکولوں میں ایک ہی طلباء کے نام پر دوہری انرولمنٹ کے باعث سرکاری فنڈز کی ادائیگی بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( پیف) نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے اور تمام لائسنس یافتہ اسکولوں کو داخلوں کا ریکارڈ درست کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

پیف کی جانب سے اسکولوں کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے داخلوں کا مکمل ریکارڈ درست کر کے 300 روپے مالیت کے اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی جمع کروائیں۔

اس کے ساتھ تمام لائسنس یافتہ اسکولوں کو 22 جون تک ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ اپنے ریکارڈ کی تصدیق مکمل کریں۔

پیف حکام کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد اگر ڈوپلیکیٹ انرولمنٹ ثابت ہوئی تو متعلقہ اسکولوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔