سٹی 42: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم کی ملاقات ہوئی ، صائمہ سلیم کی بینائی سے محرومی کے باوجود سفارتی خدمات میں شاندار کامیابیوں پر آرمی چیف نے خراج تحسین پیش کیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صائمہ سلیم کی محنت، جذبے اور پاکستان کے مفادات کے فروغ میں خدمات کو سراہا،
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا صائمہ سلیم کی استقامت اور عزم قوم خصوصاً معذور افراد کے لیے روشن مثال ہے، پاک فوج قومی ترقی میں معذور افراد کی شمولیت و سرپرستی کے لیے پرعزم ہے،
صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں اپنی سفارتی سرگرمیوں اور چیلنجز پر آرمی چیف کو بریفنگ دی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی علاقائی عدم استحکام کی جڑ ہے۔
فیلڈ مارشل نے صائمہ سلیم کی عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کے مؤثر دفاع پر اظہارِ تحسین کیا،صائمہ سلیم نے اپنی ادبی تخلیقات بھی آرمی چیف کو پیش کیں، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات پاکستانی قوم کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اعتراف کا مظہر ہے، خواہ جسمانی معذوری کیوں نہ ہو،