سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے، اس سے پہلے امریکہ صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں یہ تعلقات کی 78سال کی تاریخ سب سے اہم موڑ ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطہ کے معاملات زیر بحث آۓ اس سے وطنُ عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی۔پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کر سکتا ہے، اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنارعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی۔
خواجہ آصف نے لکھا کہ یہ موجودہ حکمرانی کے ہائبرڈ ماڈل کی کامیابی ہے، معیشت کی بحالی، ھندوستان کی شکست، امریکہ کے ساتھ تعلقات آبرومندانہ اور نہایت کامیاب بہتری، یہ سار ی انقلابی تبدیلیاں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تعاون سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بہترین تعلق سے ممکن ہو سکیں۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ اللہ ہم سب کو ذاتی و گروہی مفادات سے بالا ہو کر قوم کی خد مت کرنے توفیق دے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں ایک سنگ میل ھے۔ اس سے پہلے امریکہ صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں یہ تعلقات کی 78سال کی تاریخ سب سے اھم موڑ ھے۔ اس ملاقات میں جسطرح بین الاقوامی اور خطہ کے معاملات زیر بحث آۓ اس سے وطنُ…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 19, 2025