ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے حلف اٹھا لیا  

Murtaza wahab,Salman Abdullah murad,City42
سورس: google
 میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے حلف اٹھا لیا  
Murtaza wahab,Salman Abdullah murad,City42
 میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے حلف اٹھا لیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کےعہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ سلمان مراد نے ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

 الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر رہنما موجود تھے۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے میئر کراچی کو وارننگ دی ہے کہ ہمارے ٹاؤن میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔

 حافظ نعیم میئر کی حلف برداری کی تقریب میں احتجاجاً شریک نہیں ہوئے اور اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو آج خوش ہو رہے ہیں کل ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا تو پتا چلےگا۔

 واضح رہے کہ میئر کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اور پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر منتخب ہوئے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے۔

 جماعت اسلامی نےمیئر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور اس کے خلاف عدالت جانے سمیت احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔