ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف میں اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آگیا

تحریک انصاف میں اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آگیا
کیپشن: City42 - Imran Khan, PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ پارٹی میں اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آگیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔آر پی اوز، ڈی پی اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، فہرستیں تیار
 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زرقا نے پارٹی رہنما منزہ حسن اور خواتین کی انتخابی مہم کی سربراہ عالیہ حمزہ کے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا۔ درخواست میں ریٹرننگ افسر سے دونوں پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات پر اعتراض دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ منزہ حسن آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتیں۔ وہ دوہری شہریت کی حامل ہیں۔ منزہ حسن نے پارٹی کو بائی پاس کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

 واضح رہے کہ ڈاکٹر زرقا سینٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار اور پارٹی عہدیدار بھی رہ چکی ہیں۔ منزہ حسن اور ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں ڈاکٹر زرقا کا نمبر 65 واں ہے۔