آر پی اوز، ڈی پی اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، فہرستیں تیار

آر پی اوز، ڈی پی اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، فہرستیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب پولیس میں آئندہ 24 گھنٹے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ کا امکان، تبادلوں کیلئے فہرستوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کہتے ہیں کہ ایک مکمل غیر جانبدار انتظامیہ بنائی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ہرمذہب بات کی عزت کرنا سیکھاتا ہے: حسن عسکری

ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی آئندہ چوبیس گھنٹے میں تبدیلی متوقع ہے جبکہ اگلے دو دن میں ڈی ایس پیز کی تبدیلی بھی ہونے کا امکان ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔کوئی بھی محب وطن نواز شریف کے ساتھ نہیں ہے: پرویز الہی

چند روز قبل چیف سیکرٹری نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک مکمل غیر جانبدار انتظامیہ بنائی جائے گی اور اوپن ڈور پالیسی کو فالو کیا جائے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل نکلے

آئی جی پنجاب کلیم امام نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب میں ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک تبادلے جلد کر دیئے جائیں گے، لسٹیں تیار کرکے حتمی شکل دی جا چکی ہے، محکمہ پولیس میں سیاسی منظور نظر افراد کو گھر بھیج دیا جائے گا۔