ویب ڈیسک:شہر کا مطلع آج صاف رہے گا،شہر میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر شہر میں سورج آگ برسائے گا، شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی معتدل بارش ہو سکتی ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون چوتھے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا، کل سے 25 جولائی تک پنجاب میں آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے۔
24 گھنٹے میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی، ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا، بلوچستان کے18اضلاع بارشوں کی زد میں آسکتے ہیں