ویب ڈیسک: سائفر کے متعلق اعظم خان کے بیان پرایف آئی اے متحرک ہو گئی۔ ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کوطلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کوتحقیقات کیلئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ پیش نہ ہونے پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری رہنےوالے سینئیر بیوروکریٹ اعظم خان نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ سے بھیجے جانے والے ایک سائفر کے حوالہ سے عمران خان کی سازش کے متعلق تفصیلات بدھ کے روز دفعہ 164 کے بیان میں اسلام آباد کے میجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروا دی ہیں۔ تحریک انصاف کے چئیرمین پر اس سائفر کے متعلق غلط بیانی کرنے اورر ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سنگین الزام ہے اور ایف آئی اے اس سائفر کی تحقیقات پہلے سے کر رہی ہے۔