تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے نیا حکم،ملازمین پریشان

Sectary special education on you tube
کیپشن: teachers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب رائے منظور بھی سوشل میڈیا کے شوقین نکلے،نوجوانوں کے لئے معلوماتی چینل بنالیا، تمام ڈسڑکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر کو چینل سبسکرائب کروانے کا پابند کردیا۔
 سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب رائے منظور نے پنجاب کے تمام ڈسڑکٹ اسپشل ایجوکیشن آفیسر کو اپنے چینل سبسکرائب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن کو کہا گیا ہے کہ تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو چینل سبسکرائب کرنے کا پابند کریں۔

ذرائع کےمطابق احکامات نہ ماننے والے سٹاف کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ کے بڑے افسران کا کہنا ہے کہ ہمیں چینل سبسکرائب کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی ہدایت نہیں ملی جبکہ چھوٹے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان پر چینل سبسکرائب کرنے کے حوالے سے کافی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer