معروف اداکارہ اور اداکار جوڑی کی علیحدگی کے بعد دوبارہ شادی

File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ہالی ووڈ اداکار بین ایفلک اور گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے پہلی شادی کے ختم ہونے کے 20 سال بعد دوبارہ شادی کرلی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نے 15 جولائی کو شادی کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد 17 جولائی کو شادی کرلی۔ معروف جوڑے نے رواں برس اپریل میں منگنی کرتے ہوئے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا۔

جینیفر لوپیز کی میک اپ کمپنی نے شادی پر انسٹاگرام پوسٹ میں انہیں مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی شوبز شخصیات نے بھی دونوں کی دوبارہ شادی ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بین ایفلک اور جینیفر لوپیز کے درمیان ابتدائی طور پر 2001 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور اس وقت دونوں نے منگنی بھی کی تھی مگر دونوں کے درمیان 2003 کے اختتام پر علیحدگی ہوگئی تھی۔

یہ دونوں دو سال تک لِوِ اِن ریلیشن شپ میں رہے جو شادی کی طرح کا ایک قانونی معاہدہ ہوتا ہے، جس میں مرد و خواتین شوہر اور بیوی کی طرح رہتے ہیں مگر علیحدگی کے بعد دونوں ایک دوسرے پر کوئی مقدمہ نہیں کرسکتے۔

دوسری مرتبہ شادی سے قبل دونوں نے دیگر افراد سے بھی شادیاں کیں اور بین ایفلک کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی جبکہ جینیفر لوپیز کی دیگر تین شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئیں۔

دونوں کے درمیان دو دہائیوں بعد گزشتہ برس جون میں قربتیں بڑھنے کی خبریں اس وقت آئیں جب جینیفر لوپیز نے چوتھی شادی سے قبل مارچ 2021 میں سابق بیس بال کھلاڑی و کاروباری شخص روڈرگیوز سے منگنی ختم کرلی تھی۔