آسکر ایوارڈ  وِنر  اداکار پر ایک بار پھر جنسی ہراسانی کا الزام لگ گیا

Kevin spacey, Oscar award, city42, sexual harassment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آسکر ایوارڈ  وِنر  اداکار پر ایک بار پھر جنسی ہراسانی کا الزام لگ گیا۔  

ہالی ووڈ اداکار کیون اسپیسی پرجنسی ہراسانی کا نیا  الزام سابق اداکار رواری کینن نے عائد کی۔ رواری کینن نے پبلک کے سامے الزام لگایا  کہ کیون اسپیسی نے جون 2013میں انہیں جنسی انداز سے ہاتھ لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2013میں جب  رواری کینن کے مطابق یہ واقعہ ہوا تب وہ 21سال کے تھے اور کیون اسپیسی 53سال کے تھے۔دو مرتبہ آسکر جیتنے والے کیون اسپیسی نے اداکار رواری کینن کی جانب سے لگایا گیا یہ الزام مسترد کر دیا ہے۔کیون اسپیسی پر پہلے بھی امریکا اور برطانیہ سے کئی نوجوان اداکار، سٹوڈنٹ لڑکے  اور تھیٹر ملازم اسی نوعیت کے الزامات لگا چکے ہیں۔