جنید ریاض: پاکستان الائنس آف انڈیپنڈنٹ سکول نے15 ستمبر کو سکول نہ کھلنے پر بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا، ایس او پیز کے مطابق آدھے بچوں کو ایک روز اور باقی کو دوسرے روز بلوانے سے تعلیمی نقصان کم کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ پارک لین ہوٹل میں پاکستان الائنس آف انڈیپنڈنٹ سکول کے زیر اہتمام صوبائی تعلیمی کانفرنس ہوئی، جس میں صوبہ بھر کےنجی سکولوں کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تعلیمی کانفرنس کی صدارت پیٹرن ان چیف قاضی نعیم انجم نے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج مسائل کا حل نہیں، بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ستمبر سے سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھول دینا چاہیے۔ پیٹرن ان چیف پاکستان الائنس آف انڈیپنڈنٹ سکول قاضی نعیم انجم نجی سکول مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت نجی سکولوں کی بقاء کے لئے بڑے پیکج کےاعلان کے ساتھ سکولوں کے یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکسز میں بھی کمی کرے۔
چیرمین میاں رضاء الرحمان، جنرل سیکرٹری جاوید نورتا مبرا کانفرنس میں چائلڈ لیبر کے خاتمے، نان فارمل ایجوکیشن کے فروغ سمیت یکساں نظام تعلیم، ٹیچرز ٹریننگ اور سکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے درپیش مسائل کو بھی زیر غور لایا گیا۔