ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کا اعلان کر دیا ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں اب تک 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
گل پلازہ کی عمارت اب دوبارہ بنائیں گے، شہید وں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ دینا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں تمام 1200متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کروں، تمام متاثرین چلتے کاروبار سے رات بھر میں بے روزگار ہوگئے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام فوری شروع کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں تقریباً رات 10 بج کر 36 منٹ پر آگ لگی،سندھ حکومت آگ لگنے کی فارنزک رپورٹ کروائے گی۔
آگ لگنے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہوسکیں، شہید فائر فائٹر فرقان کے والد بھی فائر فائٹنگ میں شہید ہوئے تھے۔
ابھی تک 65 افراد لاپتہ ہیں، سانحے میں شہید افراد کے اہلخانہ کو 1 کروڑ روپے دیں گے ،متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔