موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

ہفتہ  کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات میں بعض مقا مات پر دھند پڑنے اور چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں کہرپڑنے کا بھی امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور، لاہور ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند  اور سموگ چھائے رہے گی، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔ خطہ پوٹھوہار میں بعض مقا مات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنےجبکہ صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔

 آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :

 لہہ منفی 12، اسکردومنفی09 ،کالام ،گلگت ، استورمنفی 06،سری نگر منفی 05،قلات، گوپس منفی 04، ہنزہ،دیراورراوالاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔