پنجاب میں نگران حکومت کے قیام کا معاملہ ، عمران خان کا اہم بیان

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی چیئرمین عمران خان سے خصوصی ملاقات ، مرکزی سینئر نائب صدر چودھری فواد حسین بھی ملاقات میں موجود  ہوں گے ۔

پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت، نگران وزیراعلیٰ کیلئے احمد نواز سکھیرا، سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید چیمہ اور نصیر خان کے ناموں پر تفصیلی غور  چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حتمی مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہو گیا ۔ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کا کہنا ہے کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں، نہایت حسّاس ملکی صورتحال میں انتخابات کی شفافیت کو خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ ترین معاملہ ہے، بہترین ساکھ اور صلاحیت کی حامل نگران حکومت ہی اس ذمہ داری کیلئے موزوں ہے۔ 

 عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کررہی ہے۔عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ گروہ کو مزید خرابیوں کی اجازت نری حماقت ہوگی۔نگران حکومتوں کے قیام کا آئینی تقاضا سنجیدگی سے پورا کرکے عوام کو انتخاب کے ذریعے فیصلے کا بلاتاخیر حق دیا جائے۔