سرکاری سکولوں میں بچوں کیساتھ کیا ہوتا ہے؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

سرکاری سکولوں میں بچوں کیساتھ کیا ہوتا ہے؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پرائمری اور مڈل سکولز میں کم عمر طالبات سے صفائی ستھرائی کا کام لیا جانےلگا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بیگم پورہ میں طالبات سے صفائی اور برتن دھلوانے کا کام لیا جانے لگاہے۔

اہل علاقہ نے ہیڈ مسٹریس فرخندہ جبیں کیخلاف سی ای او ایجوکیشن لاہور کو درخواست جمع کروائی ہے۔ تاہم متعدد شکایات کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سکول میں ڈپٹی ڈی ای او شالیمار ٹاوؑن کا بھی آفس موجود ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔سی ای او ایجوکیشن نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ مسٹریس فرخندہ جبیں کو فوری تبدیل کریں۔

فرخندہ جبیں کا کہنا ہےالزامات بے بنیاد ہیں،انکوائری کی جائے۔دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق حبیب فاروقی کا کہنا ہےسکول میں بچوں سے زبردستی کام کروانے کی اجازت نہیں۔ انکوائری کی جارہی ہے متعلقہ ہیڈ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer