ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے آسامیوں کا اعلان کر دیا

ایف آئی اے نے آسامیوں کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف آئی اے میں بی ایس 16 اور اس سے اوپر بھرتیوں اور ترقیوں کے لیے نئے ڈرافٹ رولز تیار کر لیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایف آئی اے میں بی ایس 16 اور اس سے اوپر بھرتیوں اور پروموشنز کے لیے نئے ڈرافٹ رولز تیار کر لیے گئے ہیں جو کہ  وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر ایف آئی اے میں لاگو کر دیے جائیں گے۔

گریڈ 17 کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کی سفارش پر ہوں گی جبکہ ادارے میں انتظامی طور پر چار بڑے گروپس تشکیل دیے گئے ہیں، جن میں انویسٹی گیشن، لیگل، ایکسپرٹس اور منسٹریل گروپ شامل ہیں۔ بھرتیاں براہ راست ان گروپس میں ہوں گی۔

ایف آئی اے ملازمین کو ابتدائی تعیناتی والے گروپ میں ہی سروس مکمل کرنی ہو گی۔ گروپ تبدیلی کے آپشن محدود کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ایس پی اور ایف آئی اے کے افسران کی نئی شرح بھی مقرر کر دی گئی ہے۔

اس کے تحت گریڈ 20 اور اکیس میں 70 فیصد پی ایس پیز اور 30 فیصد محکمانہ افسران ہوں گے۔ گریڈ 19 میں پی ایس پیز اور محکمانہ افسران کی شرح نصف رکھی گئی ہے۔

اسی طرح گریڈ 17 اور اٹھارہ میں 60 فیصد محکمانہ افسران تعینات ہوں گے۔ جب کہ گریڈ 17 اور اس سے زائد پر کانٹریکٹ پر بھرتی کی شق ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

عالوہ ازٰیں ڈپیوٹیشن افسران کو ادارے میں مستقل شمولیت کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمانہ ترقی کو کم از کم سروس مدت اور کورسز کی تکمیل کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے جبکہ ترقی سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ہوگی جب کہ سالانہ پروموشن بورڈ اجلاس لازمی قرار دیا گیا ہے۔