ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دوبارہ بسنت اگلے سال فروری میں منائی جائے گی: عظمیٰ بخاری

لاہور میں دوبارہ بسنت اگلے سال فروری میں منائی جائے گی: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں بسنت کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہر میں رواں سال دوبارہ بسنت نہیں منائی جائے گی، آئندہ بسنت فروری اگلے سال منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے طویل عرصے بعد لاہور میں تقریباً 25 سال بعد بسنت منانے کی اجازت دی تھی۔ شہر میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی گئی تھی جبکہ اس موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دھاتی ڈور، کیمیکل اور چڑھی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی اور صرف کیو آر کوڈ والی پتنگوں اور ڈور کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید برآں شہریوں کو ڈور پھرنے کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز بھی نصب کیے گئے تھے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔