ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم  پیشگوئی دی

Weather forcast,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک ،  بالائی علاقوں میں موسم سرد مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
 کل کے روز موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے  پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں غیر معمولی گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا،   اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے،  چترال ، دیر،سوات ، مالاکنڈ ، پشاور،بونیر، مردان ، کوہستان اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے  جبکہ بعض مقامات پر ہلکی برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،   خطہ پوٹھوہار، مری ، گلیات  اورگردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے،  چند مقامات پر  گرج چمک  کے ساتھ  ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کے  بیشتر اضلاع  میں موسم خشک رہے گا، بلوچستان کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا، سندھ کے  بیشتر اضلاع میں  موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہے گا ، کشمیر  اور گلگت بلتستان میں گرج چمک  کے ساتھ  بارش برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری  کا  امکان ہے۔